ایک نیوز:ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،کہیں شدید گرمی تو کہیں جولائی کے مہینے میں پہاڑوں پربرفباری نے موسم سرد کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
شہر قائد میں بارشوں کا سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران معمول سے تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں گزشتہ شام سپرہائی وے پر ہلکی پھلکی بارش بھی ہوئی۔ گڈاپ ٹاؤن میں بادل برسے، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور گلشن معمار میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں سیاحتی مقام کمراٹ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا، علاقے میں کل تک وقفے وقفے سے مزید بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب بابوسرٹاپ پر بھی برف باری ہوئی ہے، برف باری کی وجہ سے شاہراہ بابوسرکو ٹریفک کیلئےبندکردیا۔ سیاحوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں پر سفر کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے بعد دوسری بار جولائی میں بابو سرٹاپ پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ بابوسرٹاپ پر 2 انچ سے زائد برف باری ہو چکی ہے۔برف باری کی وجہ سے شاہراہ بابوسرکو ٹریفک کیلئےبندکردیا۔ سیاحوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں پر سفر کی ہدایت کی گئی ہے۔