سرکاری ملازمین کو اکسانےکاکیس:فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھرمؤخر

Jul 07, 2023 | 11:01 AM

ایک نیوز:  اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں 14 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی، دوران سماعت اچھے موسم کا بھی تذکرہ. 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ملزم فواد چودھری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم کے وکیل فیصل چودھری اور علی بخاری سیشن عدالت میں موجود تھے. فوادچودھری کی جانب سے کیس کے دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہےہیں،ہمیں تاحال کیس کے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیے گئے،کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتاہے۔

وکیل فواد چوہدری نے عدالت سے درخواست کی کہ اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ یا 10 محرم کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں ہے،کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتاہوں.

فوادچودھری کی 265 سی کی درخواست پر 14 جولائی کو دلائل طلب کرتے ہوئے 14 جولائی کو ہی فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی.

دوران سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کہنا تھا کہ موسم اچھا ہوگیاہے، جس پر ملزم فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موسم تو اچھا ہوگیاہے،لگے ہوئے ہیں ہم بھی ہیں.

مزیدخبریں