ایک نیوز: آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئےپی سی بی حکام آج جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی حکام آج آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلیے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، سلمان نصیر اور فیصل حسنین 9جولائی سے 16جولائی تک ڈربن میں ہونے والی میٹنگز کا حصہ بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ان میٹنگز میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات، ویزوں کے اجرا، پاکستانی میڈیا اور شائقین کیلیے ویزا پالیسی اورمیچز ٹکٹس کی دستیابی پر بات کرے گا۔آئی سی سی اور بھارتی بورڈ حکام ان معاملات پر اپنا موقف پیش کریں گے۔ 2025 میں شیڈول چیمپینز ٹرافی پر زکااشرف آئی سی سی اجلاس کے دوران بات کریں گے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی زکااشرف دیگر کرکٹ بورڈز کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔ پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط رکھا ہے۔