ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس اسد قیصر کی درخواست ضمانت کنفرم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اسد قیصر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔
اے ٹی سی جج نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت کنفرم کردی ،اسد قیصر کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔