ایک نیوز:لاہورمیں بغیرہیلمٹ کےموٹرسائیکل سواروں کوپٹرول نہیں ملےگا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں پٹرول پمپس پربغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کوپٹرول دینےپرپابندی عائدکردی گئی ہے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے والے پمپس کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنرنےنوٹیفکیشن جاری کردیاکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنےسےحادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں،قیمتی جانوں کےتحفظ کویقینی بنانےکیلئےپابندی عائدکی گئی۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہوگا، ہیلمٹ ہیڈ انجری میں 90 فیصد چوٹوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
لاہور:بغیرہیلمٹ کےموٹرسائیکل سواروں کوپٹرول نہیں ملےگا
Jul 07, 2023 | 07:49 AM