48سالہ امریکی گلوکارہ کوکو لی نےخودکشی کرلی

48سالہ امریکی گلوکارہ کوکو لی نےخودکشی کرلی
کیپشن: 48-year-old American singer Coco Lee committed suicide

ایک نیوز:ہالی وڈ کی 48 سالہ نامور گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکو لی نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق گلوکارہ کوکو لی کی بہن نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گزشتہ اتوار کو خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی تھی، تاہم فوری طور پرہسپتال منتقل کرنے کے باوجود کوکولی کوما میں چلی گئیں۔
 کوما میں رہنے کے بعد کوکولی جانبر نہ ہوسکی اور دنیا کو خیرباد کہہ گئی۔
گلوکارہ کی بہن کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوکو لی کچھ سالوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور انہوں نے گھر میں ہی خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
کوکو لی ایک چینی امریکی گلوکار ہیں جنہوں نے انگریزی اور چینی زبان مینڈارن  میں گانوں کے البم جاری کیے۔
اس کے علاوہ 2001 میں وہ فلم ”کروچنگ ٹائیگر، پوشیدہ ڈریگن“ میں آسکر کیلئے نامزد گانا پرفارم کرنے کیلئے مشہور ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ کوکو لی کا تعلق ہانگ کانگ سے تھا، لیکن وہ بچپن میں ہی امریکا شفٹ ہوگئی تھیں جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں شوبز کی دنیا سے وابستہ ہوگئیں۔