بلوچستان :بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کاصفایا،آزادامیدواروں نےمیدان مارلیا

بلوچستان :بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کاصفایا،آزادامیدواروں نےمیدان مارلیا
کیپشن: Balochistan: Municipal elections, PTI wiped out, independent candidates fought

ایک نیوز:بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ مکمل ہوگیا،پی ٹی آئی کاصفایا،آزادامیدواروں نےمیدان مارلیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ مکمل ہوگیا،بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
ذرائع کےمطابق پولنگ صبح8سےشام5بجےتک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی،الیکشن کمیشن نےریجنل الیکشن کمشنرکےدفترمیں کنٹرول روم قائم کیا،صوبےمیں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش رہی۔
ذرائع کےمطابق صوبےبھرسےپی ٹی آئی کاسیاسی طورپرصفایاہوگیا، بلوچستان کےعوام نےپی ٹی آئی کومستردکردیا،35اضلاع میں پی ٹی آئی کاچیئرمین ووائس چیئرمین منتخب نہیں ہوا،بی اےپی نےچیئرمین کی10اوروائس چیئرمین کی9سیٹیں حاصل کیں۔

ذرائع کےمطابق بی اےپی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں آگے،پیپلزپارٹی کادوسرانمبررہا،35میں سے12اضلاع میں آزادامیدوارڈسٹرکٹ چیئرمین کےعہدےپرکامیاب ہوگئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے6اضلاع میں ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہوئے۔ پیپلزپارٹی نےچیئرمین کی6اوروائس چیئرمین کی4سیٹیں حاصل کیں،جےیوآئی نےچیئرمین کی4اوروائس چیئرمین کی4سیٹیں حاصل کیں۔