دنیاکی مہنگی ترین گائےکس ملک میں موجود؟

Jul 07, 2023 | 03:35 AM

ایک نیوز:دنیا کی سب سے مہنگی ترین خوبصورت گائے کا تعلق برازیل سے ہے، نیلور نسل کی سیکڑوں گائے برازیل میں پائی جاتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں برازیل کے شہر ارآندو میں اعلیٰ نسل کی گائے کی 4.3 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے۔
نیلور نسل کی اس گائے کا نام آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں سے اس نسل کو برازیل لایا گیا ہے، اس کے بعد اس گائے کی بریڈ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی منتقل ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلور نسل کے مہنگے ہونے کی وجہ اس گائے کی غیرمعمولی خصوصیات ہیں، اس نسل کے چمکدار سفید بال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر بڑے بڑے کوہان ہوتے ہیں۔
نیلور نسل کی گائے زیادہ درجہ حرارت میں آسانی سے خود کو ڈھال لیتی ہے اور اس میں ان کے سفید بال اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ان کے بال سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں گرمی محسوس نہیں ہوتی۔
علاوہ ازیں ان میں بہت سے انفیکشن کے خلاف مزاحمت کی قدرتی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے، یہی نہیں بلکہ ان کی سخت جِلد کی وجہ سے خون چوسنے والے کیڑے بھی اِنہیں نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

مزیدخبریں