احمدپورشرقیہ:موٹرسائیکل ٹرالرکی زدمیں آگئی،ایک جاں بحق3زخمی

احمدپورشرقیہ:موٹرسائیکل ٹرالرکی زدمیں آگئی،ایک جاں بحق3زخمی
کیپشن: Ahmadpur Sharqia: A motorcycle was hit by a trawler, one person was killed and three were injured

ایک نیوز:احمدپورشرقیہ میں موٹرسائیکل ٹرالرکی زدمیں آگئی،حادثہ کےنتیجےمیں ایک خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی اور3افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق احمدپورشرقیہ میں موٹرسائیکل سواراوورٹیکنگ کےدوران ٹرالرکی زدمیں آگئے،حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق اوربچی سمیت3افرادزخمی ہوگئے،حادثہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکےبعدٹرالرڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔