دلیپ کمار کی پہلی برسی پر سائرہ بانو کا جذباتی خط

Jul 07, 2022 | 19:30 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی پہلی برسی کے موقع پر جذباتی خط بھارتی میڈیا کو جاری کیا ہے۔
بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی اہلیہ سائزہ بانو نے ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے اور شوہر کے طویل ساتھ کا ذکر کیا کہ وہ آج بھی دلیپ کمار کی موجودگی کو محسوس کرتیں ہیں۔
سائرہ بانو نے لکھا کہ وہ جب بھی نیند سے بیدار ہوتیں ہیں تو اپنا چہرہ تکیے میں رکھ کر دوبارہ آنکھیں بند کر لیتیں ہیں کہ کہیں دلیپ کمار (یوسف خان) ان کے سامنے ہوں گے ۔دنیا ہی جانتی ہے کہ میں یوسف کی محبت میں 12 برس کی عمر سے ہی گرفتار تھی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انکا اور انکے یوسف کا ساتھ 56 برس سے بھی زیادہ تھا ۔ وہ 1966 کو رشتہ ازدواج میں بندھے۔
دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ اپنے شوہر کی کوئی تصویر دیکھتیں یا ذکر سنتی ہیں تو آنسو نہیں روک پاتیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے انتقال سے اب تک ایک بھی دن ایسا نہیں کہ جب وہ انکی آنکھوں میں موجود نہ ہوں۔
مزیدخبریں