بشری بی بی کے بھائی کی اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس معطل کرنیکی درخواست نامنظور

Jul 07, 2022 | 18:54 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: لاہور ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی اینٹی کرپشن میں طلبی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے احمد مجتبیٰ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نےاینٹی کرپشن کا احمد مجتبیٰ کی طلبی کا نوٹس معطل کرنےکی استدعا رد کردی۔
عدالت نے احمد مجتبیٰ کو انکوائری میں شامل ہونےکا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی، عدالت نے اینٹی کرپشن کو انکوائری مکمل ہونے تک تادیبی کارروائی سےبھی روک دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ احمد مجتبیٰ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 13 جولائی کو پیش ہوں، اگر تفتیش کا نتیجہ سائل کےحق میں ہوا تو شکایت نہیں رہےگی، اگر تفتیش کا نتیجہ خلاف ہوا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرےگا۔
درخواست گزر احمد مجتبیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ اینٹی کرپشن کی 2022کی ایف آئی آر نمبر 14 میں طلب کیا گیاہے، اینٹی کرپشن نے 13 جولائی کیلئے دوسرا نوٹس جاری کیاہے، میں کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا نہ ہی فراڈ میں ملوث رہا ہوں لہٰذا طلبی کا نوٹس معطل کیا جائے
مزیدخبریں