راتوں رات عوام کو 440 وولٹ کا ایک اور جھٹکا

Jul 07, 2022 | 15:09 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ مہنگا فیول کم استعمال کیا گیا پھر قیمت میں اتنا اضافہ کیوں مانگا جارہا ہے؟ جس پر سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، پہلے عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا، روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر کوئلہ بہت زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف جولائی کے ماہ کے بلوں پرہوگا۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں