جھمپیر: کوئلے کی کان سے بچے سمیت 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

Jul 07, 2022 | 14:44 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: 2 روزقبل جھمپیر میں کوئلے کی کان میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 8 مزدوروں کی لاشیں 40 گھنٹے بعد نکال لی گئیں، باقی مزدوروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پہاڑوں سے آنے والے برساتی ریلے کا پانی جھمپیر میں مٹنگ ریلوے سٹیشن کے پاس کوئلے کی کان میں داخل ہو گیا تھا، نتیجے میں دس مزدور پانی میں ڈوب گئے تھے جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
چالیس گھنٹے کے بعد 8 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔
مزیدخبریں