میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دھننجیا ڈی سلوا،جیفری ویندرسے اور آسیتھا فرنینڈو کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔