رپورٹ کے مطابق کوپن ہیگن ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے کی بریکیں جام ہونے کے باعث پہئیوں میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ائیر بس A320 کے پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بروقت روک لیا امدادی ٹیموں اور فائربریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ بجھائی اور طیارے کے مسافروں اور عملے کو ریسکیو کیا۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ برٹش ائیر ویز اور ڈنمارک ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
کوپن ہیگن ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران برٹش ائیرویز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
Jul 07, 2022 | 13:34 PM
ایک نیوز نیوز: کوپن ہیگن ائیر پورٹ پر برٹش ائیر ویز کے طیارے کی بریکیں فیل ہونے سے ائیر بس A320 میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ روک لیا ۔ امدادی ٹیموں نے آگ بجھا دی ۔ مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔