پاک فوج کا نانگا پربت پرپھنسےہوئے کوہ پیماؤں کے ریسکیو کیلئے جراتمندانہ ہیلی آپریشن

Jul 07, 2022 | 12:32 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: پاک فوج کا نانگا پربت پر پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن جاری۔۔خراب موسم کے باوجود ہیلی کاپٹرز پائلٹ کی جراتمندانہ پروازیں
آئی ایس پی آر کے مطابق شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کو مربوط کیا جا رہا یے۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں کی ریسکیو میں جرأت مندانہ کوشش کی ہے ۔ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی مشن اڑائے لیکن گھنے بادلوں اور بہت زیادہ اونچائی کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نہیں اٹھا سکے۔
کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گراؤنڈ سرچ ٹیم جس میں اونچائی والے پورٹرز/ریسکیورز شامل ہیں۔ زمینی تلاش کی ٹیم پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کے قریب بھی ہے جو اس وقت 21000 فٹ کی بلندی پر کیمپ 3 میں موجود ہیں۔ آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت آج دوبارہ پرواز کریں گے ۔ زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ-2 تک بچانے کی کوشش جاری رکھے گی۔
یادرہے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والے 20 سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے گائیڈ فضل احمد بیس کیمپ تھری پر موجود ہیں ۔ شہروز کے والد کاشف سلمان نے اپنے بیٹے کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ کاشف سلمان نے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ابھی کچھ دن قبل شہروز نے کنچن جنگا (8586 میٹر، دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی) سر کرنے کے بعد یہ کامیابی فوج کے شہدا کے نام کی تھی۔ اس کی عمر صرف 20 سال ہے، وہ اتنے بڑے بڑے کارنامے سر چکا ہے، پاکستان کا نام روشن کر چکا ہے، آپ لوگ پلیز اسے ریسکیو کرنے کا آپریشن کریں۔
مزیدخبریں