پی ٹی آئی کے 5 نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

Jul 07, 2022 | 11:21 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے 9 منتخب اراکین سے حلف لیا، خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا۔
جبکہ پنجاب اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کے تقرر کے نوٹیفیکشن جاری کیے تھے، ان تمام ایم پی ایز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
مزیدخبریں