تفصیلات کے مطابق اپٹما کے چیئرمین کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گیس بحال نہ ہوئی تو پنجاب کی تمام ٹیکسٹائل ملز بند ہوجائیں گی، انہوں نے حکومت سے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری بند کرنے سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوجائے گا۔ ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے، معیشت نہیں چل سکے گی۔