قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا
لاہور:قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مجھ سے غلطی ہوئی جس سے میرےکیریئرکو نقصان ہوا ،اپنی غلطی پر قوم سےمعافی چاہتا ہوں۔

کرکٹرعمراکمل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیاتھا ،لیکن میں نےبروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو آگاہ نہیں کیا تھا ۔ فکسنگ کی پیشکش سےمتعلق بروقت نہ بتانے پر مجھے 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ، میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں۔عمراکمل کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی سے دور رہیں۔