وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دلیپ کمار کے انتقال پر دُکھ و افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دلیپ کمار کے انتقال پر دُکھ و افسوس کا اظہار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے فلم انڈسٹری کے ایک عہدکا خاتمہ ہوا ہے ۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دلیپ کمار نے کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا اور اُنہوں نے اپنی اداکاری کے نقوش چھوڑے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم دلیپ کمار کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔

دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔