حکومت نے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی  کردی  

Jan 07, 2025 | 19:48 PM

ایک نیوز: حکومت نے ڈسکوز صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 75 پیسے فی یونٹ کمی   کردی۔  

نیپرا حکام کے مطابق  بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کے فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ،بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ ڈسکوز صارفین کو جنوری کے بلوں میں ملے گا ۔  

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری    دے دی گئی،  کے ای کیلئے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی  ہے۔  

نیپرا  کی جانب سے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر   دیئے گئے۔  

مزیدخبریں