ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں الیکشن ٹریبونل میں 30 سے زائد اپیلوں پر سماعت مکمل کر لی گئی۔
ہائیکورٹ ملتان بینچ اپیلیٹ ٹربیونل کے ججز جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اپیلوں پرسماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں قائم الیکشن ٹریبونلز میں اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہےوہاڑی سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ ن کی رہنما تہمینہ دولتانہ اور ان کے بیٹے کی اپیلیں منظور کر کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں آج چھٹی کے روز بھی الیکشن ٹریبونل میں 30 سے زائد اپیلوں پر سماعت کی گئی لیہ سے این اے 181 پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالمجید نیازی کی اپیل خارج کر کے الیکشن کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا جبکہ عبدالمجید نیازی کی اہلیہ عنبر مجید نیازی کی اپیل کل تک ملتوی کردی گئی۔
مظفرگڑھ سے جمشید دستی کی اپیل پر وکلا کے دلائل مکمل کر لیے گئے ہیں اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے جمشید دستی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
وہاڑی سے سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ کے کاغزات نامزدگی کی اپیل کو منظورکر لیا گیا تہمینہ دولتانہ این اے 158 کے ساتھ پی پی 230 سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی وہاڑی پی پی 230 سے میاں عرفان عقیل دولتانہ کے کاغزات نامزدگی کی اپیل بھی منظور کر کے الیکشن کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ ملتان بینچ اپیلیٹ ٹربیونل کے ججز جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ اپیلوں پر سماعت کی تھی۔