راولپنڈی شہر کو اجرتی قاتلوں اور قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں کرونگا ، شیخ رشید

Jan 07, 2024 | 22:36 PM

ویب ڈیسک:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کو اجرتی قاتلوں اور قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں کرونگا ۔

تفصیلات کےمطابق  لال حویلی میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب سیاست میں قدم رکھا تو   میرا ستائیسواں نمبر تھا کوئی سیاسی ورکر کسی کو بتا کر نہیں جاتا کہ کہاں جارہا ہوں ،میں کہیں بھی جاتا ہوں عوام کی زبردست پذیرائی ملتی ہے ،میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ نالہ اور زچہ بچہ ہسپتال مکمل ہونے جارہا ہے ،ڈھوک دلال میں پاکستان کا بہترین ماڈل کالج بننے جارہا ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ  چاپلوسی یا کسی کا دل خوش کرنے نہیں یقین سے کہتا ہوں کہ این اے 56 اور 57 میں آپ جیت رہے ہیں ۔

مزیدخبریں