ویب ڈیسک:چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا گیا۔
رازق سنجرانی نے وکیل راجہ انعام آمین منہاس کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عہدے پر بحالی کے لیے درخواست دائر کردی۔
رازق سنجرانی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے رزاق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت پیٹرولیم نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا تھا اور رازق سنجرانی کو مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیا گیا تھا۔