اسرائیل غزہ کے لوگوں کوان کی زمین سے نکالنا چاہتا ہے ، نائب فلسطینی سفیر

اسرائیل غزہ کے لوگوں کوان کی زمین سے نکالنا چاہتا ہے ، نائب فلسطینی سفیر
کیپشن: اسرائیل غزہ کے لوگوں کوان کی زمین سے نکالنا چاہتا ہے ، نائب فلسطینی سفیر

ویب ڈیسک :فلسطین کے نائب سفیر نادر الترک نے کہا کہ اسرائیل کا یہ منصوبہ ہے کہ غزہ کے لوگوں کو غزہ سے نکالا جائے ۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  فلسطین کے نائب سفیر نادر الترک نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے فلسطینی عوام کی نہ ختم ہونے والی نسل کشی جاری ہے،1948 سے آج تک اسرائیل کا یہ خواب ہے کہ فلسطین پر مکمل قبضہ کرلیں،اسرائیل کو فلسطین کی زمین چاہیے اور جس کیلئے یہ ظلم ہورہا ہے۔

نادر الترک نے مزید کہاکہ ہزاروں سال سے فلسطین کے عوام فلسطین کے مالک ہیں،فلسطین کے عوام کا حق 2 ہزار سال سے تسلیم نہیں کیا جارہاہے،اکتوبر 2023 سے آج تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو روکا گیا ،نہ وہاں بجلی ہے نہ گیس ہے نہ کھانے پینے کی اشیاء ہیں،9 اکتوبر سے وہاں خوراک کی قلت ہے،ہسپتالوں میں سوائے پٹیوں ہے کچھ نہیں ہے،اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد بھی پہنچنے نہیں دی گئی۔