ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن پاکستان کے سیکریٹری کے استعفے سے متعلق حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر الیکشن کمیشن کا وضاحتی بیان پوسٹ کر کے لکھا کہ ’افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کر دی۔اتوار کو الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’سیکریٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے سیکریٹری کی صحت خراب تھی اور وہ اس سے قبل بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں۔ اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔