ویب ڈیسک:بینا چودھری کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگی،اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی ۔
حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں اداکارہ بینا چو دھری نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ دھمکیوں کی صورت کہا گیا کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہ رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا۔
اداکارہ کاکہنا ہے کہ میرے ساتھ کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے، اگر کل کو میں اس دنیا میں نہ رہوں یا پھر میرے ساتھ کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو اس کے ذمہ دار لوگوں کی ویڈیو میں نے ریکارڈ کرکے رکھ لی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر آجائے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے جاری ویڈیو میں قتل کی دھمکیوں کی وجہ کو واضح نہیں کیا نہ ہی کسی دھمکی دینے والے شخص کا نام لیا ہے۔