پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سائٹس متاثر،صارفین کو دشواری کا سامنا

Jan 07, 2024 | 19:59 PM

ویب ڈیسک :پاکستان بھر میں صارفین کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ سوشل میڈیا سائٹس کام نہیں کر رہیں۔علاوہ ازیں پاکستان بھر میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے، خیال ہے کہ اسی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں پریشانی کا سامنا ہے۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن ہونے کے معاملے پر پی ٹی اے کا موقف کا سامنے آگیا ہے ۔پی ٹی اے نے کہاکہ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ ایسی ہی صورتحال گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پیش آئی تھی، اور صارفین بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی سے محروم ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ جب سروسز ڈاؤن ہوئی تھیں تو پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہمارے آن لائن جلسے میں خلل ڈالنے کے لیے حکومت نے انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن کی ہیں۔

مزیدخبریں