کراچی سے کشمورجانیوالی مال بردارگاڑیوں پرڈاکوؤں کاحملہ،9ڈرائیوراغوا

کراچی سے کشمورجانیوالی مال بردارگاڑیوں پرڈاکوؤں کاحملہ،9ڈرائیوراغوا
کیپشن: کراچی سے کشمورجانیوالی مال بردارگاڑیوں پرڈاکوؤں کاحملہ،9ڈرائیوراغوا

ایک نیوز :کراچی سے کشمور جانے والی مال بردار گاڑیوں پرکچےکے ڈاکوؤں کاحملہ،فائرنگ ،9ڈرائیورز کو اغواکرکےلےگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کراچی سے کشمورجانیوالی مال بردار گاڑیوں کو ڈاکوؤوں نے روک کر ڈرائیورز کو تشدد کانشانہ بنایا،متعدد کو اغوا بھی کرلیا۔ گڈز ٹرانسپورٹ برادری میں تشویش کی لہر ڈور گئی۔

زخمی ڈرائیور کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ میرے سرپرڈاکوؤوں نے بھاری چیز مار کو زخمی کیا،مزید ڈرائیورز کو بھی تشدد کانشانہ بنایا۔

کراچی گڈ کیئرئرایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا طارق کا کہنا ہے کہ کراچی سے جانیوالی مال بردار ٹرانسپورٹ کو گن پوائنٹ پرروکا گیا،نہ روکنے پرفائرنگ بھی کی گئی،اغوا ہونیوالے ڈرائیورز تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔واقعہ کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا جارہا۔آئی جی سندھ معاملے کا فوری نوٹس لیں۔