بھارتی بحریہ کا قذاقوں سے جہاز چھڑانے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

Jan 07, 2024 | 18:44 PM

ویب ڈیسک :بھارتی بحریہ کا قذاقوں سے جہاز چھڑانے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔
 تفصیلات کےمطابق انڈین نیوی کا فلاپ ڈرامہ دنیا بھر میں مودی سرکار کی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔

بھارتی بحریہ نے 5 جنوری کو صومالیہ کے ساحل کے قریب پھنسے لائیبیرئین تجارتی جہاز کو بحری قذاقوں سے چھڑانے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ کہا جہاز پر سوار عملے کے تمام 21 ارکان کو بچا لیا ہے۔

بھارت کی جانب سے جس قزاقی کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا وہ سرے سے ہوئی ہی نہیں، جس جہاز کو آزاد کروانے کا دعویٰ کیا گیا اس پر کوئی بحری قزاق موجود ہی نہیں تھا۔

بھارتی دفاعی ذرائع نے بحیرہ عرب میں قذاقی سے نمٹنے کے لئے 4 جنگی جہاز روانہ کرنے کا جھوٹا دعوی کیا۔ حقیقت میں بحیرہ عرب کو  قذاقی سے پاک خطہ قرار دیا جا چکا ہے۔

بھارتی نیوی ایسے کارنامے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جو سرے سے وجود ہی نہیں رکھتا، بالی ووڈ کی فلم کی طرح لکھا گیا قزاقی کا ڈرامہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

مزیدخبریں