کے پی میں اسکولوں کی چھٹیوں میں 13جنوری تک توسیع 

Jan 07, 2024 | 18:26 PM

ویب ڈیسک :کے پی میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں 13جنوری تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا حکومت نے شدید سردی اور دھند کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں کی سردی کی چھٹیوں میں تیرہ جنوری تک توسیع کردی ہے محکمہ تعلیم  نے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق نجی اور سرکاری پرائمری اسکولز13جنوری تک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم اعلامیہ کے مطابق مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے مڈل، پرائمری اور ہائرسیکنڈری اسکول8 :30بجے سے2:30بجے تک کھلیں گے۔

مزیدخبریں