ایک نیوز :نگران حکومت نےلاہور پولیس میں ایک اور ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کی سیٹ کی منظوری دیدی ۔
ڈی آئی جی منتظر مہدی کی بطور ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور تعیناتی کا امکان،2ایڈیشنل آئی جیز کے تقرروتبادلوں کی سمری بھی منظوری کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوادی گئی۔
کامران خان کی بطور ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ،عمران محمود کی بطور ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاوٹیبلٹی تعیناتی کی سمری بھجوائی گئی۔
الیکشن کمیشن کی اجازت کےبعدافسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔