ایک نیوز :عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ اور ایم کیو ایم وفوڈ کی ملاقات کل ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کل شام5بجے ہوگی مسلم لیگ ن ہاؤس کار ساز میں ہوگی ۔
ایم کیو ایم کے وفد میں سابق وزیر امین الحق،حسان صابر،لیگی وفد میں نہال ہاشمی،ناصرالدین محمود،خواجہ شعیب،علی گجر شامل ہوں گے ۔
نہال ہاشمی کاکہنا ہے کہ وفود کی ملاقات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوگی ۔ایم کیو ایم کے ساتھ مختلف نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔
رپورٹر::محمد سلمان :: ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی فائنل بیٹھک کل لگے گی ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مختلف امور پر مشاورت ہوگی
ایم کیو ایم اور ن لیگ میں این اے 242کی نشست پرحتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔این اے 242کی نسشت پر ایم کیو ایم کے مصطفی کمال اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف امیدوار ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے مسلم لیگ ن کو لیاری اور ملیر کی سیٹوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی پیشکش بھی کی جائے گی۔ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی نشست این اے 229،این اے 230 اور این اے 239 پر ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی پیشکش کرے گی