پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں جیالوں کی ایک دوسرے پرلاتوں،گھونسوں کی بارش

پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں جیالوں کی ایک دوسرے پرلاتوں،گھونسوں کی بارش
کیپشن: پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں جیالوں کی ایک دوسرے پرلاتوں،گھونسوں کی بارش

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا، اور جیالوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

تفصیلات  کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 127 میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد سے قبل جیالے آپس میں الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق کنونشن میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوا، جو گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش پر جا پہنچا۔

ذرائع نے ب تایا کہ جیالے ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرتے رہیں، تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا اور معاملے کو رفع دفع کیا۔