ایک نیوز: لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سی بلاک جوہر ٹاؤن نزد جمال چوک میں 46 سالہ شخص کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی،مقتول کی شناخت میاں عمران سلیم ولد سلیم کے نام سے ھوئی جو مغل پورہ کا رہائشی تھا۔
پولیس کا مزیدکہنا ہے کہ مقتول کی کمر پر ٹیز دھار خنجر کے نشان ہیں جبکہ فائر کا بھی شبہ ہے،تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئینگے۔