بیرون ملک سےکراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

Jan 07, 2024 | 15:25 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق شارجہ اور جدہ سے آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس سے قبل بھی 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص کی گئی تھی۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی گزشتہ روز شارجہ سےکراچی پہنچا تھا، جب کہ دوسرے 27 سالہ مسافر کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے ہے، جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

ترجمان کے مطابق جانچ کے لیےمریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی روانہ کر دیے گئے ہیں، اور دونوں مسافروں کو قرنطینیہ کی ہدایت کے ساتھ گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ 4 سے 5 روز میں موصول ہوتی ہے، اور رپورٹ آنے کے بعد ہی کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص کی گئی تھی، جو بینکاک اور جدہ سے کراچی پہنچے تھے، اور ان کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور سانگھڑ سے تھا۔

مزیدخبریں