ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرکردہ سیاست دان محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے عام کشمیریوں کو عسکریت پسند بنا ڈالا ہے۔ وہ سرینڈر نہیں کریں گے۔
اننت ناگ (اسلام آباد) میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت (مودی سرکار) شمال مشرقی انڈیا کے علیٰحدگی پسندوں سے تو بات چیت کرتی ہے مگر جموں و کشمیر کے حوالے سے پالیسی کچھ اور ہے۔
#WATCH | Anantnag, J&K: PDP Chief Mehbooba Mufti says, "You (central government) talk to militants in the Northeast but here in Jammu and Kashmir, you have turned common people into militants. ED raids, NIA raids, SIA raids, people are being arrested and put in jail. This is how… pic.twitter.com/qvionkjA4f
— ANI (@ANI) January 7, 2024
محبوبہ مفتی نے کہا کہ قومی سلامتی یقینی بنانے کے نام پر بھونڈے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ چھاپے مار مار کر لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔
یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے اپنے ہی لوگوں کو ایسے قابلِ اعتراض سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔