ویب ڈیسک:موٹر وے شاہ مقصود کےقریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
ایبٹ آباد کی تحصیل ہری پور میں ہزارہ موٹروے شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں جاں بحق اور زخمی افراد میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں۔