ایک نیوز: مخصوص سیاسی جماعت کی ریاست مخالف شرپسندی اور پروپیگنڈا ایک بار پھر بےنقاب ہوگیا۔ سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کی اصل حقیقت منظرعام پر آگئی۔
9 مئی کو مخصوص سیاسی جماعت کے ایک نقاب پوش تخریب کار نے متعدد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی لیکن سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے اِسکا جھوٹا الزام ریاستی اداروں پر عائد کردیا۔
ویڈیو شواہد سے ثابت ہوا کہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث شخص کسی ادارے کا نہیں بلکہ خصوصی جماعت کا شرپسند ہے۔ مذکورہ شرپسند کو شیر پاؤ پل لاہور پر پولیس سے ڈنڈا چھینتے اور پھر گیریژن آفیسرز میس لاہور میں گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
مخصوص سیاسی جماعت کا یہ طرز عمل ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف ایسے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر کے ہی ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔