پاراچنار: مسافر گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 افراد ہلاک

Jan 07, 2024 | 11:08 AM

ویب ڈیسک:ضلع کرم صدہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانے والی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کرم نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ضلع کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں