لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل میں آج اہم ایپلوں پر سماعت شیڈول

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل میں آج اہم ایپلوں پر سماعت شیڈول
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل میں آج اہم ایپلوں پر سماعت شیڈول

ایک نیوز:  لاہور ہائی کورٹ کے ایپلٹ ٹریبونلز میں آج کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اہم اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوگی جبکہ رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔

این اے 130 لاہور سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جبکہ این اے 119 لاہور سے میاں عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل بھی آج سماعت کیلئے مقرر ہے۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل آج سنی جائے گی جبکہ عمار علی جان کے پی پی 160 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی آج سماعت کے لئے مقرر ہے۔

یاد رہے کہ ہائی کورٹس کے ججوں پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعتیں جاری ہیں، اپیلوں کے فیصلوں میں 3 روز باقی ہیں اور 10 جنوری تک تمام فیصلے سنائے جائیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں حلقہ وائز پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں شائع کر دی گئیں۔لسٹ پر 11 جنوری تک ڈی آر او کو اعتراض جمع کرایا جا سکتا ہے، 12 سے 17 جنوری تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اعتراضات و تجاویز پر فیصلہ کریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ سٹیشنز کی حتمی فہرست الیکشن سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل میں آج اہم ایپلوں پر سماعت شیڈول

History

Close |

Clear History