میر علی میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے پر علمائے کرام کا ردعمل 

Jan 07, 2024 | 09:35 AM

ایک نیوز: میرعلی میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے پر علمائے کرام کا ردعمل دیا ہے۔ 

معصوم اور نہتے بچوں کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھانے پر علمائے کرام نے اظہار کیا ہے۔ مفتی فضل جمیل رضوی نے کہا کہ معصوم بچوں کا خون بہایا گیا جو کہ یقیناً بزدلی کی علامت ہے۔ 3 سے 15 سال کے بچوں کو دھماکے سے شہید کیا گیا، یہ ایک انتہائی شرمناک فعل ہے۔ 

ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ اسلام نے حالت جنگ میں بھی بچوں، عورتوں اور غیر حربی لوگوں کا قتل سختی سے ممنوعہ قرار دیا ہے۔ مولانا ڈاکٹر عبدالناصر نے کہا کہ میں ان لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاد کو سمجھیں اور غیروں کا آلائے کار نہ بنیں۔ اپنے وطن کے ساتھ خون کی ہولی نہ کھیلیں۔ 

علامہ عابد حسین شاکری نے کہا کہ ہماری حکومتی اداروں سے درخواست ہے کہ ایسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے۔ ہم ایسے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات سے ملک میں رہنے والوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں