ایمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب: مہمان اداکارہ کا ایوارڈ ''سٹورم ریڈ'' کے نام

Jan 07, 2024 | 09:18 AM

ویب ڈیسک: ایمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب جاری ہے۔ جس میں مشہور اداکارہ سٹورم ریڈ نے بھی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹورم ریڈ کو مشہور ڈرامہ سیریز ''دی لاسٹ آف اس" میں مہمان اداکارہ کے طور پر کام کرنے پر ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اداکارہ کے کیریئر کا پہلا ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر سے یہ ایوارڈ رائٹرز اور ایکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھا۔ تاہم 6 جنوری کو اس کا انعقاد کردیا گیا۔ ابھی مزید ایوارڈز بھی 7 جنوری کو دیے جائیں گے۔ 

منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایمی ایوارڈز کی آفیشل تقریب کو 15 جنوری بروز پیر کو آن ایئر کیا جائے گا۔ ایمی ایوارڈز کی میزبانی اینتھونی اینڈرسن کررہے ہیں۔

مزیدخبریں