کیا2024میں بھی ایک بارپھرسے1996کی یادیں لوٹ آئیں؟

Jan 07, 2024 | 08:34 AM

ویب ڈیسک:2024اور1996کےکیلنڈرمیں کوئی فرق نہیں ،دونوں میں تقریباسال کاآغازاوربہت سی نشانیاں ایک جیسی ہے۔
تفصیلات کےمطابق جی ہاں اگرآپ نے1996کاکیلنڈرسنبھال کررکھاہےتواس سال وہ آپ کےکام آجائےگاکیونکہ 2024بھی اس کیلنڈرکےمطابق ہےاس سال کاآغازبھی پیروالےدن سےہواہے۔
آیئے ہم آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ اگر آپ نے 1996 کا کیلنڈر سنبھال کے رکھا ہے تو اسے نکال لیجئے کیونکہ رواں سال اسکی ضرورت پیش آئے گی۔
 آپ 1996 کا کیلنڈر رواں سال بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ 1996 کی طرح 2024 بھی لیپ ایئر ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 کی دہائی کی پرانی یادوں کو دوبارہ تازہ کرنے والے چند منچلوں نے 1996 اور 2024 کے کیلنڈرز کا موازنہ کیا ہے۔

ان کے مطابق تاریخ خود کو ایک بار پھر دہرا رہی ہے، 1996 کی طرح رواں سال کا آغاز بھی پیر کے دن ہوا ہے، رواں سال فروری میں 29 دن ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ 1996 کی طرح رواں سال بھی 5 نومبر کو ہی امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کھیلوں کی بات کی جائے تو 1996 کی طرح رواں سال بھی اولمپکس گیمز کا انعقاد کیا جائے گا اگرچہ رواں سال کی تاریخیں ماضی سے مختلف ہیں۔
اب ایسے میں اگر کسی کے پاس 28 برس پرانا ونٹیئج کیلنڈر موجود ہے تو وہ پھر پرانی یادوں کو تازہ کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں