ویب ڈیسک: ناموربھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ اگرفلم’ اینیمل‘ جیسی فلمیں کامیاب ہونگی تویہ انتہائی خطرناک ہے۔
تفصیلات کےمطابق فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی پر جہاں اسکی تعریف کی جارہی ہے وہیں فلم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں جاوید اختر نے فلم’ اینیمل‘ سے متعلق کھل کر بات کی تاہم انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر فلم کے سین کو بیان کرکے اس پر تنقید کی۔
ایک فلم فیسٹیول تقریب کے دوران جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اگر ایسی فلم ہو جہاں ایک آدمی ایک عورت سے اسکے جوتے چاٹنے کا مطالبہ کرے، ایک آدمی کہے کہ عورت کو تھپڑ مارنا ٹھیک ہے تو پھر یہ فلم سپر ہٹ ہوجائے تو یہ بہت خطرناک ہے۔
یہ فلمیں آخر کیوں خطرناک ہیں، اس حوالے سے انہوں نے کسی طرح کی وضاحت نہیں کی۔
بھارتی نغمہ نگارجاویداخترنےکس فلم کوخطرناک قراردیدیا!
Jan 07, 2024 | 08:06 AM