اداکارنےجان پرکھیل کرخودکشی کرنےوالی لڑکی کی زندگی بچالی،ویڈیووائرل

اداکارنےجان پرکھیل کرخودکشی کرنےوالی لڑکی کی زندگی بچالی،ویڈیووائرل
کیپشن: Actor saved the life of a girl who committed suicide by risking her life, video viral

ویب ڈیسک:بھارتی فلم”اینیمل“کےاداکارمنجوت سنگھ نےجان پرکھیلاکرخودکشی کرنےوالی لڑکی کی زندگی بچالی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکارمنجوت سنگھ کی آج کل سوشل میڈیاپروہ ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں وہ اپنی جان کی پرواکیےبغیرخودکشی کرنےوالی لڑکی کوبچانےمیں کامیاب ہوگئےتھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن فلم”اینیمل“ میں رنبیر کپور کے کزن کا کردار ادا کرنے والے اداکار منجوت سنگھ نے سال2019 میں ایک لڑکی کی جان بچائی تھی جس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
اداکار کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچایا۔
منجوت سنگھ نے اپنی وائرل ویڈیو کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو سب لوگ خوفزدہ تھے کیونکہ وہ لڑکی کسی کو بھی اپنے قریب نہیں آنے دے رہی تھی اور جو بھی اُس کے پاس جاننے کی کوشش کرتا تو وہ چھت سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہی تھی۔
اداکارنے کہا کہ میں نے لڑکی سے بات چیت کرنا شروع کی اور پوچھا کہ وہ اتنا بڑا قدم کیوں اُٹھا رہی ہے جس پر لڑکی نے کہا کہ اُس کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے۔
اداکار نے کہا کہ لڑکی کی بات سُن کر جیسے ہی میں لڑکی کے قریب گیا تو اُس نے چھلانگ لگا دی لیکن میں خوش قسمتی سے اُس لڑکی کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوا۔