ویب ڈیسک:اسپنربولرابراراحمدکی انجری کےحوالےسےمیڈیکل ٹیم کی رپورٹ میں بڑاانکشاف سامنےآگیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی کھلاڑی ابراراحمددورہ آسٹریلیا میں ٹیم کاحصےتھےمگربدقسمتی سےوہ انجری کاشکارہوگئے،لیکن ان کویہ مسئلہ پہلی بارنہیں ہوابلکہ اس سےقبل ورلڈکپ کےدوران بھی ہواتھا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں عرق النسا ( شیاٹک ) ہے جس کی بہتری کیلئے انہیں کئی بار ہدایت کی گئی لیکن قومی بولرنےڈاکٹروں کی ہدایت پرعمل نہیں کیا۔
قومی کھلاڑی ابرار احمد نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت نظر انداز کردی جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا پر دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے اور کوئی میچ نہ کھیل سکے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جب ٹیم حیدرآباد دکن میں تھی تو ابرار احمد نے سیدھے ہیپس میں تکلیف کی شکایت کی جس پر فوری طور پر ان کے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ان کے عرق النسا شیاٹک کی تشخیص ہوئی۔
ذرائع نے بتایاکہ اس کے بعد میڈیکل پینل نے ان کی انجری سے نجات کیلئے انہیں ایک پلان بناکر دیا جس میں مختلف ایکسرسائز اور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپنر نے ہدایت پر عمل نہیں کیا جس پر بھارت میں ہی ایک بار پھر ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں ہدایات پر عمل کرنے کو کہا گیا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے بتائی گئی ہدایات پرپھر سے مکمل عمل نہیں کیا، یہی وجہ تھی کے دورہ آسٹریلیا کے پریکٹس میچ کے دوران وہ دوبارہ ان فٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ابرار احمد ان دنوں نیشنل اکیڈمی لاہور میں رہیب پروگرام سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی میڈیکل پینل نے ابرار کی انجری کی رپورٹ بورڈ کو جمع کرادی ہے۔