امریکاکےغلط مؤقف سے اسرائیل غزہ میں جرائم کامرتکب ہوا،حماس رہنما

 امریکاکےغلط مؤقف کے باعث اسرائیل غزہ میں جرائم کامرتکب ہوا،حماس رہنما
کیپشن: Because of America's wrong position, Israel has committed crimes in Gaza, Hamas leader

ویب ڈیسک:رہنماحماس ڈاکٹرسامی ابوزہری نےکہاہےکہ امریکی انتظامیہ اپنی غلطی تسلیم کرے کیونکہ امریکاکے غلط مؤقف کے باعث اسرائیل غزہ میں بڑے جرائم کا مرتکب ہوا۔
عرب ٹی وی کودئیےگئے انٹرویو میں گفتگوکےدوران حماس رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ غزہ کے خلاف جارحیت میں شراکت دار ہے، صہیونی فوج نے امریکا اور مغربی حمایت سے غزہ میں30 ہزار فلسطینی شہید کیے، امریکا کو غزہ میں جنگ بندی کیلئےکام کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر سامی ابو زہری کامزید کہنا تھاکہ امریکی انتظامیہ اپنی غلطی تسلیم کرے اور اپنے غلط مؤقف کا ازسرنو جائزہ لے کیونکہ امریکی انتظامیہ کے غلط مؤقف کے باعث اسرائیل غزہ میں بڑے جرائم کا مرتکب ہوا۔
حماس رہنماکاکہناتھاکہ حماس اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کے لیے بہت مضبوط اور حماس فلسطینی عوام اور قوم کا لازمی حصہ ہے۔
ڈاکٹرسامی ابوزہری کامزیدکہناتھاکہ اسرائیل غزہ کی مٹی میں ڈوب رہا ہے، اسرائیل جارحیت کی قیمت ادا کرنے سے پہلے اپنےقیدی زندہ نہیں نکال سکے گا۔
حماس رہنماکاکہناتھاکہ حماس اپنے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت روکنےکیلئےکوشاں ہے، ہم اسرائیلی جارحیت کے خاتمے سے پہلے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکتے، امریکی انتظامیہ بھی جان لے، آزادی کی تحریک میں حماس اپنے لوگوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہو گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے90 روز مکمل ہو چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 22 ہزار سے زائد افراد شہید اور 60 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔