ویب ڈیسک:اسرائیل کی غزہ میں ایک گھرپر بمباری سے18فلسطینی شہیدہوگئے۔عالمی امن کےٹھیکیداروں کی خاموشی باعث تشویش ہے۔
تفصیلات کےمطابق سال2023کے7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس میں اب تک ہزاروں لوگ شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات کےمسائل پیداہورہےہیں۔عالمی امن کےٹھیکیداروں کی خاموشی پربھی انگلیاں اٹھنےلگی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں18 فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں فائرنگ کی جس میں2 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ فورسز نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 22600 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 9600 بچے بھی شامل ہیں۔
خان یونس میں اسرائیل کی بمباری،18فلسطینی شہید
Jan 07, 2024 | 04:19 AM