ویب ڈیسک:کراچی اوراسلام آبادسمیت ملک کےمختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق شہرقائداورشہراقتدارسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہونےسےخطرےکی گھنٹی بج گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس نکلا ہے جبکہ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی کہ صرف پولیو ویکسینیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔